واشنگٹن :ایک اورعرب ملک نے اسرائیل کوتسلیم کرلیا،مزید تیار بیٹھے ہیں ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مراکش نےاسرائیل کوتسلیم کرلیا ہے اورمراکش چوتھا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کوتسلیم کیا ہے ،

 

 

ٹرمپ نے مراکش کی طرف سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے‌حوالے سے ٹویٹ کیا کہ "اسرائیل اور مراکش کی حکومتوں‌ نے مکمل سفارتی تعلقات پر اتفاق کیا ہے – جو مشرق وسطی میں امن کے لئے ایک بڑی پیشرفت ہے!”

وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور مراکش کے شاہ محمد نے فون پر بات کی اور مراکشی رہنما نے کہا کہ وہ "مراکش اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور علاقائی استحکام کو آگے بڑھانے کے لئے معاشی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کر تے ہیں۔”

 

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ، امریکی صدر نے "پورے مغربی سہارا کے علاقے پر مراکشی خودمختاری کو تسلیم کیا۔”

دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دنیا کو یہ ماننا پڑے گا کہ ٹرمپ بلاشبہ ایک کامیاب امریکی صدر ہیں جنہوں‌ نے عرب ملکوں کو نہ صرف اسرائیل کے قریب کیا بلکہ دوست بھی بنا دیا ، ٹرمپ کی چارسالہ کوششوں نے امریکہ کی کئی دہائیوں کی مشکلات کو کم کردیا ہے

دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے سے رخصت ہونے والے ہیں ، اسرائیل اور عرب ریاستوں کو اکٹھا کرنے میں تاریخی پیش قدمی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مراکش وائٹ ہاؤس کے "ابراہیم ایکارڈز” اقدام میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے ساتھ شامل ہوئے۔یہ تھا وائٹ ہاوس کا اعلامیہ

"مراکش کے بارے میں اس خبر کے اعلان کے بعد کشنر نے کہا ،” اسرائیل اور سعودی عرب کو اکٹھا ہونا اور اس وقت ناگزیرہے ،

 

 

ٹرمپ نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے نئے امریکی عہدے کا باقاعدہ اعلان کیا اور ٹویٹ کیا کہ "مراکش کی ” مغربی صحارا میں سنجیدہ ، قابل اعتماد ، اور حقیقت پسندانہ خودمختاری کی تجویز امن و خوشحالی کے استحکام کے لئے صرف اور دیرپا حل کی واحد بنیاد ہے!

Shares: