حوا کی بیٹی سسرالیوں‌ کے تشدد کا شکار، رینالہ خورد میں دردناک واقعہ سے ہر کوئی پریشان

لاہور: شادی کے بعد دلہن اگر خاوند کی ناراضگی کا شکار ہوجائےتو پھر اس کی زندگی اجیرن بھی ہوجاتی ہے اورمشکل ترین بھی ، خاتون کے لیے رویوں کا بدل جانا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ، ویسے بھی ہمارے معاشرے میں یہ ایک کھیل بن گیا ہے کہ الزام لگاکر کسی کی زندگی تباہ و برباد کردی جائے ،

“غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

ایسے ہی لاہور کی رہنے والی حوا کی بیٹی سسرالیوں کے بدترین تشدد کا شکار ہوگئی، سنبل کو رینالہ خورد کے رہائشی سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میکے گرین ٹاؤن لاہور میں بے یارو مددگار پھینک گئے۔ پولیس تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ کرسکی۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

ذرائع کےمطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی 21 سالہ سنبل کی شادی ڈیڑھ سال قبل اپنے پھوپھی زاد سے ہوئی، ذرا سی رنجش پر سنبل کو اسکی ساس، دونوں نندوں اور خاوند شفقت نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

دلہے کے ماموں کی بیٹی اور اہلیہ سنبل نامی متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے خاوند نے اس کے منہ پر استریاں لگائیں اور اس پر شیشے سے وار بھی کئے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مارنے کے بعد خاوند کے دوست اسے گاڑی میں ڈال کر میکے کے باہر پھینک گئے۔

ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں

متاثرہ خاتون کے ورثا کا کہنا تھا کہ انھوں نے خاوند شفقت سمیت اسکے اہلخانہ کیخلاف تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درخواست دی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے انہیں انصاف دلایا جائے۔دوسری جانب پولیس تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ کر سکی، خاتون نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔

Comments are closed.