وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے 500 موثر ترین مسلمانوں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا اور ان کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے
اردن کے رائل اسلامک سٹریٹیجیز سنٹر نے سال 2019 کیلئے موثر ترین اور کامیاب ترین مسلمانوں کی لسٹ جاری کی جس میں پاکستان کے پوسٹر بوائے عمران خان کو "مین آف دا ائیر” کا ایوارڈ بھی دیا گیا ،
رائل اسلامک سنٹر کے چئیرمین عبداللہ شیفلر نے کہا کہ اگر مجھے اس ایوارڈ کے ونر کو 1992 میں نامزد کرنے کیلئے کہا جاتا تو میرا انتحاب تب بھی عمران خان ہوتے کیونکہ انہوں نے جس طرح پاکستان کو 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا وہ کافی متاثر کن تھا ، اور عمران صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ خدمت خلق کے اعتبار سے بھی چیمپئن ہیں ، عبداللہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں اپنے بل بوتے پر کینسر ہسپتال بنوایا ، اور اب جس طرح اقوام عالم میں عمران خان اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ انتہائی متاثر کن ہے اور عمران خان سے بہتر "مین آف دا ائیر 2019” کے ایوارڈ کا حقدار کوئی نہیں،
مزید پڑھیں
امریکا چینی مسلمانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے ؟