لندن :نوازشریف کی ایک اورتصویرپاکستانی عدلیہ کو منہ چڑاتے ہوئے.لندن میں سیرسپٹّا کرتے ہوئے،روک سکتے ہوتوروک لو،اطلاعات کے مطابق علاج معالجے کے لیے لندن گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اورتازہ تصویرسامنے آگئی

علاج معالجے کے لیے لندن گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اورتازہ تصویرسامنے آگئی، یہ تصویرسید کوثرکاظمی نے شیئرکی اور لکھا کہ ” میاں نوازشریف لندن ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کرتے ہوۓ”۔ ان کی اس ٹوئیٹ پرسینئر صحافی اوراینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ” یعنی آج پھرسارا دن حکومتی پریس کانفرسیں سُننا پڑیں گی ”

اسی طرح ان کی کچھ اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انہیں بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی نوازشریف کی تصاویرشیئرکی گئیں ، جن میںنوازشریف سیرسپٹّے کرتے دکھائی دیئے تھے ،

چند ماہ قبل نوازشریف کو لندن کے ایک ہوٹل میں پھجّے کے پائے کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا،

ان تصاویرکوشیئر بھی ن لیگی کرتے ہیں اورپھرعوامی اورحکومتی ردعمل نوٹ کرنےکے لیے اس کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کرتے ہیں، حالیہ تصاویر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے









