کرونا وائرس بالی ووڈ اداکاروں پربھاری :ایک اور بھارتی اداکارتوفیق خان چل بسے

0
33

حیدرآباد:کرونا وائرس بالی ووڈ اداکاروں پربھاری :ایک اور بھارتی اداکارتوفیق خان چل بسے،اطلاعات کے مطابق معروف بھارتی اداکار توفیق خان کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدرآباد کے ’ٹائیگر سلطان‘کے نام سے مشہور اداکار توفیق خان کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکے اور دار فانی سے کوچ کرگئے۔بتایا گیا ہے کہ توفیق خان کی طرف سے کورونا وائرس کے دوران غربا میں راشن بھی تقسیم کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر واجد خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان بمبئی میں انتقال کرگئے تھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے میوزک کمپوزر واجد علی خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے بھائی ہ احسان خان اور اسلم خان بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے،اطلاعات کے مطابق بولی وڈ کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واجد کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جبکہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

Leave a reply