بھارتی فوجی افسران سے تنگ راشٹریہ رائفل کے سپاہی نے خودکشی کرلی ، تعداد 446 تک پہنچ گئی

0
55

سری نگر:بھارتی فوجی افسران سے تنگ راشٹریہ رائفل کے سپاہی نے خودکشی کرلی ، تعداد 446 تک پہنچ گئی ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی۔

سری نگر سے ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت ’بلرام سنگھ ‘کے نام سے ہوئی ہے جو راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کا سپاہی تھا جو ضلع اسلام آباد کے علاقے اشمقام میں تعینات تھا۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کے علاقے ’طلاب ٹیِل ‘ میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے اور اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف تھا کہ عمارت کی پہلی منزل بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شہریوں اور 2 فائرمینز سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

Leave a reply