افسران کے رویے سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
سری نگر: افسران کے رویے سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام سیکٹر میں تعینات بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی نے اتوار کی صبح خودکشی کی، جس کی اعلیٰ کمانڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، فوجی اہلکار ذہنی دباؤ ، سختیوں یا دیگر وجوہات کی بنا کر اپنی جان کا خاتمہ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 477 تک پہنچ گئی ہے۔