اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی 17 اپریل کو طلب

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی اور سابق وزیراعلی کو 17 اپریل کو طلب کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار پر پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے، ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 99 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا
تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی اور سابق وزیراعلی کو 17 اپریل کو طلب کرلیاہے ،درخواست گذار کے مطابق سردار عثمان خان بزدار نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں بارتھی میں ضلع کونسل ہال کی طرزپر ایک پرائیویٹ زمین پر ملٹی پرپزہال کی تعمیرکاسنگ بنیاد رکھا تھا،سنگ بنیاد کی تختی پر تخمینہ لاگت 29.981ملین روپے درج ہے ،درخواست گذارکے مطابق سردار عثمان بزدار نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے اپنے کزن کی زمین پر سردارفتح محمدخان بزدار کے مقبرہ سے متصل زمین پر سرکاری خرچ پر ہال تعمیرکرنے کا افتتاح کیا تھا،بلوچی روایات کے مطابق کوئی بھی مخالف شخص یاپارٹی اس ہال میں کوئی تقریب یا پروگرام کرنے بارتھی میں سردار فتح محمدخان کے مقبرے پر نہیں جاسکتا ،یہ ہال سردارعثمان خان بزدار صرف اپنی بیٹھک کے طورپر استعمال کرے گایا پھرجب مرحوم سردارفتح محمدخان بزدارکی برسی ہوگی یا اس کی عرس کی تقریبات ہوں گی کیلئے استعمال کیا جائے گا،اس کے علاوہ جب یہ ہال مکمل ہوگا تو اس کی حفاظت اورمینٹی نینس کیلئے ملازم بھرتی اور سرکار سے مزید فنڈزبھی لئے جائیں گے۔
جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف انکوائری شروع کردی اور سابق وزیراعلیٰ کو 17 اپریل کو طلب کرلیاہے،یاد رہے اب تک جنتی بھی تحقیقات ہورہی ہیں ،کئی بارنوٹس کے باوجود خوف کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کسی بھی تاریخ پر انیٹی کرپشن میں حاضر نہیں ہوا۔

Leave a reply