آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مشترکہ اپوزیشن کے امیدواروں کے انتخاب کے حوالے خبر آئی ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے. جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف چودھری رشید کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے متخب کیا گیا ہے.
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
جن بھی ارکان کے دماغوں میں فتور ہے وہ ارکان واپس آ جائیں وگرنہ تاریخ اور عمران خان اور عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گے۔#کشمیر_الیکشن pic.twitter.com/gnnNg6dbeI— Umar Shahzad (@UmrPTI) April 16, 2023
تاہم ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فارورڈ گروپ بن گیا ہے اور پی ٹی آئی والے پی پی کا ساتھ دے رہے ہیں دوسری جانب خیال رہے کہ کشمیر کونسل کی نشست پر ہونے والا انتخاب اگرچہ تحریک انصاف کے عدنان خالد نے27 ووٹ لیکر جیت لیا لیکن اس نے حکمران جماعت میں تقسیم کو اور واضح کر دیا۔ 32 ارکان میں سے 27 ووٹ؟ چیئرمیں عمران خان کے ویدیو خطاب پر صرف 20 ارکان نے شرکت کی تاہم نئے وزیراعظم کا انتخاب ابھی ہونا ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی، پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے پاس 26-26 ووٹ ہیں، سردار عتیق کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کر گیا۔۔!!!
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 16, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سردار سیاب خالد کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی یہ نشست ان کے بیٹے سردار عدنان خالد نے جیتی لیکن وہ صرف 27 ووٹ لے سکے، حالانکہ 52 رکنی قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت 32 ہے، دوسری جانب پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے حریف امیدوار طارق محمود نے 23 ووٹ حاصل کیے جو کہ اپوزیشن کی کل تعداد سے 3 ووٹ زیادہ ہیں، علاوہ ازیں 2 ووٹ مسترد ہوگئے تھے۔