لینا نائر:ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کواس وقت عالمی اداروں کا کنٹرول دیا جارہاہے ، اس حوالےسے ایک سوال بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ کیا یہ عالمی سازش ہے یا پھربھارتی لابنگ کہ ہربڑے عہدے پربھارتی قابحض ہورہے ہیں،
ادھراسی حوالے سے معلوم ہو اہے کہ انڈین نژاد خاتون لگژری فیشن برانڈ شینیل کی عالمی چیف ایگزیکٹیو بن گئیں
رواں ہفتہ انڈیا کے لیے بہت خاص رہا ہے اور انڈین خواتین نے اسے خاص بنا دیا ہے۔ ایک طرف ہرناز سندھو نے مس یونیورس کا اعزاز جیتا وہیں اب ایک اور انڈین نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
یہ خاتون لینا نائر ہیں۔ اگر آپ کا فیشن کی دنیا سے کوئی تعلق ہے تو آپ نے لگژری فیشن برانڈ شینیل کا نام ضرور سنا ہوگا اور لینا اب اس کمپنی کی گلوبل چیف ایگزیکٹیو بن چکی ہیں۔
اندرا نوئی کے بعد وہ دوسری انڈین نژاد خاتون ہیں جو کسی عالمی کمپنی کی سی ای او بنیں۔ اندرا نوئی پیپسی کو کی گلوبل سی ای او تھیں۔اگرچہ انڈین نژاد لینا نائر نے اپنے پچھلے عہدے پر رہتے ہوئے بھی ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔
لینا نائر پہلے اینگلو ڈچ کمپنی یونی لیور میں چیف ہیومن ریسورس آفیسر تھیں۔ وہ یونی لیور میں اس عہدے پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر اور پہلی خاتون تھیں۔وہ یونی لیور میں یونی لیور لیڈرشپ ایگزیکٹیو کی رکن بھی تھیں۔ لینا نے ٹوئٹر پر اپنے نئے عہدے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’میں شینیل میں گلوبل چیف ایگزیکٹیو کے طور پر تعینات ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ ایک شاندار اور مثالی کمپنی ہے۔‘شینیل فیشن، جیولری، گھڑیاں، شیشے، پرفیوم، میک اپ اور جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک معروف برانڈ ہے۔اس برانڈ کی بنیاد گیبریئل بونل شنیل نے رکھی تھی۔ وہ ایک فرانسیسی فیشن ڈیزائنر اور کاروباری خاتون تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔
گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہری و ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ اپنے پیغام میں جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ میں نے آج ٹوئٹر کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی میرے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔