ممبئی :بھارت میں ایک اور کشمیری نوجوان پر حملہ،باغی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کشمیریوں پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے اوررات ایک کشمیری نوجوان پرہندوانتہا پسندوں نے بہت زیادہ تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا ہے ،
باغی ٹی وی کے مطابق محمد عدنان نامی 25 سالہ نوجوان کشمیری تاجرجس کا تعلق سری نگر سے ہے اور وہ کسی کام کے سلسلے میں ممبئی آئے ہوئے تھے ، ان کو اس وقت تین انتہا پسند ہندووں کی طرف سے سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ سحری کرنے کے لیے محمد علی روڈ پرکسی ہوٹل کی طرف جارہے تھے ،
https://twitter.com/ashoswai/status/1262129849273126914
انتہا پسند ہندووں نے محمد عدنان نامی کشمیری کو گالیاں بھی دیں اورداڑھی بھی نوچی اس کے علاوہ جسم پرتشدد سے بہت زیادہ نشانات پڑگئے ہیں، عدنان کا کہنا ہےکہ پولیس نے ابھی تک ان مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی
عدنان کہتے ہیں کہ وہ جب اپنے اپارٹمنٹ کی طرف جارہے تھے تو اس دوران تین ہندو نوجوان میرے پاس اورمجھے کشمیری کہہ کرمیرے اوپرسخت تشدد شروع کردیا
ذرائع کے مطابق آج دواور واقعات میں ہندوانتہا پسندوں نے دوکشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورمفاد پرست ہونے کا طعنہ دیا








