ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق ، یہ شخص کون اور کہاں سے ہے خبر آگئی

0
207

کراچی : حکومت ڈینگی کے خلاف مزاحمت کرنے کی بجائے سیاسی بیان بازی پر لگی ہوئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں مچھر آزاد گھوم رہے ہیں اور محکمہ صحت والے نظر نہیں‌آرہے ، اطلاعات کےمطابق کراچی میں ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، آج شہر قائد میں چونتیس سالہ متاثرہ شخص کی بازی ہار گیا۔ رواں سال ڈینگی سے شہر میں یہ آٹھویں ہلاکت ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں آج ایک اور شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔ڈینگی سے متاثرہ چونتیس سالہ سلطان نامی شخص کو گزشتہ روز آغا خان اسپتال لایا گیا تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ آٹھویں شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔شہر قائد میں رواں ماہ اب تک 156 افراد ڈینگی بخار نامی مہلک بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

دوسری طرف آج اس سلسلے میں‌ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ شہر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلنے کی یہ حالت ہے کہ صرف ایک روز میں ڈینگی کے 41 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں ۔رواں سال کی بات کی جائے تو اب تک 1585 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔شہر میں آئے دن ڈینگی سے متاثرہ افراد سامنے آرہے ہیں لیکن محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave a reply