شکار پور :بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کو ہستپال کے فرش پر ہی بچے کو جنم دینا پڑا ، اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ میں ماں نے انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث اسپتال کے فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا، خاتون کو گھر جانے کے لئے ایمبولنس تک نہ ملی۔
“کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری” لاک ہے | ![]() | کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری |
|---|
ڈاکٹروں کی بے حسی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہےکہ جب یہ خاتون تکلیف ہونے کی وجہ سے ہسپتال پہنچی تو لیڈی ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کا بہانہ کر ادھر ادھر چکر لگواتی رہی ، اسی دوران عورت کو شدید تکلیف کی صورت میں زچہ نے سول اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا۔
“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے | ![]() | مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟ |
|---|
ذرائع کے مطابق خاتون بچے کے ساتھ کافی دیر تک زمین پر زخمی حالت میں پڑی رہی، عملہ کے بجائے اس کے اہلخانہ دیکھ بھال کرتے رہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ خاتون کو گھر جانے کے لئے ایمبولنس تک نہ ملی۔اہلخانہ رکشے میں ہی خاتون کو گھر لے کر گئے۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کرتے رہ گئے
“21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون” لاک ہے | ![]() | 21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون |
|---|
شکارپورمیں اس واقعہ پر سخت تنقید کی جارہی ہے ، مسلم لیگ فنکشنل کی ممبر رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے واقعے پر اپنے گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ اس بچے کا نام بلاول رکھا جائے تاکہ اسے احساس ہو کہ وہ اور بلاول الگ ہیں۔











