مزید دیکھیں

مقبول

کورونا سے لڑتے ہوئے کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی :پولیس کا ایک اور اہلکار عبدالعزیز کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،اطلاعات کے مطابق پولیس کا ایک اور اہلکار کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق پولیس افسران و اہلکاروں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

پولیس اہلکار عبدالعزیز کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا اور گزشتہ 4 روز سے ایس آئی یو ٹی میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا، جو آج زندگی کی بازی ہار گیا۔

عبدالعزیز کا آبائی تعلق تونسہ شریف سے ہے، اور وہ ضلع سٹی میں تعینات اور ایس ڈی پی او رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، عبدالعزیز میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایس ڈی پی او کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جب کہ دیگر عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔