رائیونڈ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات!
لاہور: رائےونڈ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
رائےونڈ مانگاروڈ چھجو چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا۔ ایک ڈاکو موٹرسائیکل پر 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پسٹل سمیت پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو ڈالفن پولیس کے حوالے کردیا۔
تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔