سعودی عرب میں شہزادوں کا براحال ، ایک اورشہزادے کی گرفتاری

ریاض :سعودی عرب میں شہزادوں کا براحال ، ایک اورشہزادے کی گرفتاری ،اطلاعات کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو حراست میں لے کر قید کر لیا ہے اور ان کے کسی بھی قسم کے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہزاد فیصل بن عبداللہ کو ماضی میں کرپشن کے خلاف مہم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 2017 میں رہا کردیا گیا تھا۔

امریکا کی انسانی حقوق کی تنظیم نے شاہی خاندان سے رابطہ رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق بادشاہ عبداللہ کے صاحبزادے شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو سیکیورٹی فورسز نے 27 مارچ کو حراست میں لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں شہزادہ فیصل کورونا وائرس کی وجہ سے آئسولیشن میں تھے کیونکہ شاہی خاندان کے ایک فرد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کسی آزاد ذرائع سے ان کی حراست کی تصدیق نہیں کر سکی جبکہ سعودی حکومت کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس سوال کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے اوائل میں حکام نے شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments are closed.