سعودی شاہی خاندان کوصدمے پرصدمہ، ایک اور سعودی شہزادہ وفات پاگیا

0
64

ریاض:سعودی شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا ، سعودی شہزادہ وفات پاگیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی شہزادہ عبد العزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی السعود وفات پا گئے، شہزادے کی نماز جنازہ اور تدفین آج بروز ہفتہ دارالحکومت ریاض میں ہوگی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہزادہ عبد العزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے، سعودی شاہی عدالت نے شہزادے کی وفات کی تصدیق کر دی۔

شہزادہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن ترکی السعود کی وفات پر شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئی تھیں۔قبل ازیں 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے

Leave a reply