اسلام آباد :ماروی سرمد کے بعد ایک اور خود ساختہ شاعر کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں انوکھی منطق،اطلاعات کے مطابق گستاخ انبیا ماروی سرمد کے بعد اس کے ایک ہم نوا شاعرعاطف توقیر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں بہت ہی غلط اورانوکھی منطق بیان کرکے ماروی سرمد کے ساتھ کھڑا ہونے کا اظہارکیا ہے

اپنے ٹویٹ پیغام مین‌ عاطف توقیر نامی شاعر کہتے ہیں کہ !ایک خیال سا آتا ہے کہ خداناخواستہ حضرت عیسیٰ مملکت خداداد میں اتر گئے یا امام مہدی کا اس خطہء غازیانہ و رضویانہ سے گزر ہوا، تو بتائیے کہ یہاں کس انداز کا معاملہ ہو گا؟

 

 

 

علما کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہتا ہےکہ مولوی اور ان کے چیلے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے؟ یا کوئی المیہ کوئی سانحہ ہو جائے گا؟
شدت پسندی کا عروج ہے اس وقت!

یاد رہے کہ اس سے پہلے ماروی سرمد نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر دی، 295 سی لگائی جائے، ٹویٹر پر مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ،اطلاعات کےمطابق معروف متنازعہ شخصیت اوربائیں بازو کی سوشل ایکٹوسٹ جانے والی خاتون ماروی سرمد نے ادب واحترام کی تمام حدیں پامال کرتے ہوئے توہین رسالت کی ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھرسے فرزندان توحید نے ماروی سرمد کی طرف سے توہین انبیا کرنے کےخلاف سخت ردعمل ظاہر کیا ہے

ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراس گستاخ رسول خاتون کےخلاف سخت کارروائی کرنے اوراس کے خلاف مقدمہ دائرکرکے اسے گرفتارکرنے کا مطالبہ شدت اختیارکرگیا

یہ مطالبہ بھی زورپکڑرہا ہےکہ اس گستاخ رسول خاتون کو 295 سی کے تحت گرفتارکرکے اسے سخت سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرے

Shares: