لاہور:موٹروے زیادتی کیس کے بعد ایک اوردردناک واقعہ:دوبہنوں سے زیادتی:سنتے ہی رونگھٹے کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق قوم ابھی موٹروے زیادتی کیس کے صدمے سے ابھی باہرنہیں آئی تھی کہ ایک اورواقعہ نے رنجیدہ کردیا

ذرائع کے مطابق لاہورسے دو بہنیں عارف والا جارہی تھیں کہ راستے میں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ، پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہےاوریہ بھی کہنا ہے کہ پولیس مجرموں کی گرفتاری کےلیے کوشاں بھی ہے

ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے ان دوبہنوں کے حوالے سے نہیں بتایا کہ یہ کون ہیں اوریہ عارف والا کیوں جارہی تھیں ،

یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس مقام پرپیش آیااوراس میں کتنے لوگ شامل تھے اوران کے پیچھے کون کارفرما تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس کیس سے متعلق ابتدائی معلومات اکھٹی کرکے اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے

Shares: