اے این پی کا صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان

0
37

اسلام آباد:اے این پی کا صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان،اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے سپریم کورٹ جانےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ان افراد کےخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، پیرکو آئین توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ ميں پٹیشن دائرکریں گے۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ سب کو آئین کی بالادستی تسلیم کرنی پڑے گی، ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہے، جو بھی خود کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے، وہ عوام دشمن ہے۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط کو چیئر مین سینیٹ ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے غیرمعمولی سیاسی صورت حال کے پیش نظر تاریخ تبدیل ہوتے ہی رات 12 بجے دروازے کھولنے کا حکم جاری کردیا۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے عملے کو بھی رات بارہ بجے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لاسکتی ہے۔

Leave a reply