انقرہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار کانفرنس، آزادی کشمیرکی حمایت
انقرہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار کانفرنس، آزادی کشمیرکی حمایت
تفصیلات کے مطابق : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں برسراقتدار طیب اردوان کی جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کےصوبائی مرکز ی دفتر میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا .جس میں کشمیریوںسے اظہار یکہجتی کیا گیا ،اس موقع پر جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے غازی انتیپ سے رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پارلیمانی دوستانہ گروپ کے چئیرمین علی شاہین نے شرکا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزدی اور بھارت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ان کے ساتھ ہیں.ہم کشمیر کاز کی کھل کر حمایت کرتےہیںِ، دنیا کو اس وقت کشمیریوں کی صورت حال پر غور کرے ایکشن لینا چاہییے وہاں اب بہت ساری خلاف ورزیا ں ہو رہی ہیں.
ترکی بھائیوں نے اس موقع پر کشمیر کی ایک بار پھر مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے پوری طرح آگاہ ہیں اورترک صدرعالمی برادری سے ہمیشہ یہ مطالبہ کرتے آئے ہیںکہ اس مسَلے کو جلد حل کیا جائے.وہ اس مسئلے جلد از جلد حل کرنے کے خواہش مند ہیں. ۔ انہوں نے پاکستان کے کشمیر سے متعلق موقف کی ہمیشہ ہی کھل کر حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے۔
واضح رہے کہ ترک صدر مسلم دنیا کے وہ واحد حکمران ہیں جو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر کھل بات کرتے آئے ہیں. انہوں نے ہر مرتبہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے.اور دو ٹو ک بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے.