انصارالاسلام کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جب ن لیگ کے رہنما کو گیٹ پر روک لیا

0
39

انصارالاسلام کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جب ن لیگ کے رہنما کو گیٹ پر روک لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لیگی ایم این اے کو لاہور مینار پاکستان جلسےمیں روک لیا گیا ہے اور جلسہ گاہ کے اندر جانے کے لیے ایم این اے جلسہ گاہ میں جانے کے لیے منتیں‌کرنا پڑ رہی ہیں.اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہےکہ پھر کہتے ہیں حکومت رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ ان کی اوقات اور حالات دیکھیں کیسے مولانا کے گارڈ دروازہ بند کر کے مسلم لیگی MNA ملک ریاض کو زلیل کر رہے ہیں۔ اور منتیں کروانے کے بعد اندر آنے دے رہے ہیں۔ یہ مسلم لیگ کے لیڈران کی عزت ہے ان کے اپنے جلسے میں۔

واضح رہےکہ جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے سپرد کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم جلسےکے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔انصارالاسلام حکومت پاکستان کی طرف سے بین ہے یااد رہے 20 اکتوبر 2019 کو وفاقی حکومت نے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کیے تھے اور اس ضمن میں وزارتِ داخلہ نے قانونی رائے لینے کی غرض سے ایک سمری وزارتِ قانون کو بھی بھجوائی تھی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

Leave a reply