محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا ریجن بھر میں روپوش اشتہاری و مفرورملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن زوروشور سے جاری

0
43

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمی اینٹی کرپشن کی کاروائی
عرصہ دراز سے انتہائی مطلوب، اشتہاری ملزم احمد حسن ولد پرویز حسن گرفتار تفصیلات کے مطابق ساجد محمود شیخ، مجسٹریٹ دفعہ30سرگودھا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو تحریرکیا کہ مقدمہ نمبر224/2014تھانہ سٹی سرگودھا کی جوڈیشل فائل میں چیک نمبری11348278مورخہ24.12.2015سرکاری ملزمان کی ملی بھگت اور جعل سازی سے گم کر دیا گیا ہے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے انکوائری عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔ انکوائری کے دوران انکوائری آفیسر نے ریکارڈ قبضہ میں لیا اور فریقین کے بیانات قلمبند کیے۔ انکوائری کے دوران ملزمان اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے۔جس پرڈائریکٹرا ینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے۔مقدمہ کی تفتیش کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش) کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ احمد حسن نے پرائیویٹ ملزمان کے ساتھ مل کر اصل چیک مالیتی ساڑھے چار کروڑ روپے کا ایک جعلی چیک تیار کرکے ذیشان ADRKکے ساتھ ملی بھگت کر کے جوڈیشل فائل میں اصل چیک کی جگہ جعلی چیک لگا دیا۔جس سے جوڈیشل فائل میں کاغذات گم اور ٹمپر ہوئے۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔چار ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا تھا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمد شہباز حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزم احمد حسن کو اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ریڈنگ ٹیم نے بروقت کارؤائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔،ملزم محکمہ اینٹی کرپشن کو مقدمہ نمبر 17/2016تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں بعداز گنہگاری، عرصہ تین سال سے اشتہاری مطلوب تھا۔ ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارؤائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اشتہاری و مفرورملزمان کو جلد گرفتار کرکے لوٹی ہوئی دولت خزانہ سرکار میں جمع کرواکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a reply