اینٹی کرپشن پنجاب کی کاروائی، ملزم گرفتار، ملزم کیسے کرپشن کرتا تھا؟

کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن نے کاروائیاں تیز کر دیں۔
اینٹی کرپشن لاھورریجن اے نے میٹرو اورنج لائن ٹرین کرپشن کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق میٹرو اورنج ٹرین میں کروڑوں کا گھپلا کرنے والا لینڈ ایکوزیشن کلکٹر صاحبزادہ محمود الحسن گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاشف جلیل ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے ضمیر اقبال نامی شخص کو جعلی فرد جاری کروا کر ایک کروڑ 72لاکھ روپے کی کرپشن کی۔ ملزم اینٹی کرپشن میں پیش ہونے سے گریزاں تھا۔ ملزم کو سائنسی تکنیک استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نےکرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments are closed.