اینٹی کرپشن پنجاب کاایکشن،3 رشوت خور سرکاری ملازم گرفتار

0
39

اینٹی کرپشن پنجاب کاایکشن، ملتان، مظفر گڑھ اور پاک پتن سے رشوت خور سرکاری ملازمین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا.اینٹی کرپشن پنجاب نے گریڈ 16 کے اسسٹنٹ کو پاک پتن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ملزم محمد اکرم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پاک پتن کے ریڈر کے طور پر تعینات تھا۔ محمد اکرم کو شہری سے 20 ہزار روپے بطور رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے رشوت کے پیسوں کے نشان ذدہ نوٹ بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔

ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان اور انسداد بد عنوانی قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملتان سے پٹواری محمد کلیم کامران کو گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم محمد کلیم کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ پٹواری محمد کلیم نے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان محمد قاسم، محمد عمر، محمد حسین اور جندوڈہ کے نام پر سرکاری زمین منتقل کی۔ ملزمان نے پرت پٹوار اور سرکار میں دروبدل کرکے زمین کو جعلسازی سے فروخت کیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے مظفر گڑھ سے ملزم نذیر احمد کوبھی حراست میں لے لیا۔ ملزم نے مدعی مقدمہ کے والد کی 13 کنال زمین جعلی انگوٹھے کا نشان لگا کر اپنے نام منتقل کروائی۔
نزیر احمد نے پٹواری کے منشی عبدالرزاق کی مدد سے ملکیت کے انتقال کا پرت سرکار تبدیل کروایا جبکہ مقدمہ میں نامزد منشی عبدالرزاق کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply