اینٹی کرپشن کاگرینڈ آپریشن، پنجاب میں رواں ہفتے اربوں کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

0
39

اینٹی کرپشن کاگرینڈ آپریشن، پنجاب میں رواں ہفتے 4ارب 46 کروڑ50لاکھ مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی

باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں 5869 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی. اینٹی کرپشن ساہیوال نے ایک ارب94کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کی 2726 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی

۔ڈیرہ غازی خان ریجن نے 60 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کی 1573 کنال اراضی واگزار کروائی، راولپنڈی ریجن نے ایک ارب 53کروڑ روپے مالیت کی51کنال 16مرلے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی . فیصل آباد ریجن نے 71کنال 19مرلے سرکاری اراضی مالیتی ایک کروڑ 50لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کروائی

ملتان میں 26کروڑ 64لاکھ روپے مالیت کی 1183کنال 8 مرلے اراضی واگزار کروائی گئ، گوجرانولہ میں ایک کروڑ مالیت کی 44 کنال 4 مرلے آراضی واگزار، سرگودھا میں 65 لاکھ روپے کی47 کنال اراضی واگزار کرا کر قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا

بہاولپور میں رواں ہفتے 2کروڑ 85 لاکھ روپے کی 152 کنال سرکاری اراضی لاہور میں اینٹی کرپشن ریجن اے نے 2 کروڈ مالیت کی 11مرلے قیمتی آراضی. لاہور ریجن بی نے3 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی 19 کنال 2 مرلے سرکاری اراضی، اینٹی کرپشن لاہور اے نے سبحان گارڈن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنائی۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ہدایت کی ہک اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے، اینٹی کرپشن افسران قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں ۔

Leave a reply