سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے حکومت نے تحریک مخالف قوتوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے. معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے ایسی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں کہیں بھی دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے جو شروع دن سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے سخت مخالف تھے.اس تنظیم کے کارندے حریت لیڈروں کے معمولات زندگی ،اخراجات اور آمدن کی چھان بین کریں گے

جموں کے ایک مقامی انگریزی اخبار نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اب ہر دہلی نواز این جی او اور سیمی گورنمنٹ تنیظیم کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں کشمیر کی تحریک کو روکیں اور حریت قیادت پر سخت چیک لگائیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کو محدود سے محدود کیا جاسکے.اس حوالے سے Enforcement Direcrorate اور Directorate of Revenue Intelligence کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان تنظیموں کو چندی گڑھ اور نئی دہلی سے ہدایات موصول ہو چکی ہیں‌کہ وہ تحریک کے تمام معاملات پر نظر رکھیں،ان میں‌سے ایک تنظیم کا دفتر سری نگر اور دوسری کاجموں میں‌قائم کیا گی ہے.اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سازش بھی ناکام ہو جائے گی کیوںکہ کشمیری آزادی کے علاوہ اور کسی چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں.

Shares: