اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کاروائیاں: منشیات برامد۔

0
43

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف کاروائیاں میں اندرون و بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔ نارکوٹکس فورس نے کنال روڈ بس سٹاپ نزد مال روڈ انڈرپاس لاہور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے مختلف خانوں میں سے منشیات برآمد کی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 12 کلو گرام چرس اور 4 کلو گرام افیون شامل تھی۔ دو ملزمان بنام ایاز محمد اور زرین خان جو سوات کے رہائشی ہیں اُنکو گرفتار کرلیا گیا۔
جب کہ دوسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ لاہور کارگو پر ہوئی جس کے نتیجے میں کارگو ٹرمینل سے ھیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ نارکوٹکس فورس نے مشتبہ پارسل میں سے منشیات برآمد کی جوکہ پشاور کے رھائشی عثمان گلریز نے TCS کو پارسل بک کرایا تھا۔ مشتبہ پارسل برطانیہ میں مقیم شہری ساجد رفیق کے لیئے بک کیا گیا تھا اور منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ پردوں میں چھپایا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply