ملک دشمنی اورتخریبی سرگرمیاں:ایسا کبھی نہیں چلے گا:گرفتاریاں شروع

کراچی :ملک دشمنی اورتخریبی سرگرمیاں:ایسا کبھی نہیں چلے گا:گرفتاریاں شروع،اطلاعات کے مطابق کراچی اوردیگرقربی اضلاع میں پولیس نے ملک دشمنی پربھارت نوازگروپوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہے ،

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس کی طرف سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی چاکنگ پر گرفتاریوں میں تیزی آگئی ہے

 

 

پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدر آباد میں چھاپے مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ، ادھر مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے 100 سے زائد کارکنان حراست میں لیئے گئے

پولیس کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کے کارکنان الطاف حسین کے حق میں چاکنگ کررہے تھے، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان و زمہ داران بھی حراست میں لیئے گئے ہیں

دوسری طرف ان گرفتاریوں اور چھاپے کار کارروائیوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت بھی پریشان دکھائی دیتی ہے ، ادھر لانڈھی ، اورنگی ٹائون، لائنز ایریا اور گلستان جوہر سے گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں

سندھ پولیس کا کہنا ہےکہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مار کاررائیوں جاری ہیں

Comments are closed.