اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں، کتنے امریکی ڈالر کی منشیات برآمد ہوئی؟
راولپنڈی ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے 13مختلف کاروائیوں میں 703.300 ملین امریکی ڈالرمالیت کی 2170.43 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 14 ملزمان کو حراست میں لے لیاجبکہ ملزمان کے زیر استعمال 4گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 81.51 کلو گرام چرس،34.92 کلو گرام ہیروئن، 1270 کلو گرام افیون، 664کلو گرام مارفین اور 120 لیٹرزایسٹک اینہائیڈرائیڈ شامل ہیں اے این ایف خیبر پختونخواہ نے ایف سی خیبر رائفل کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں ضلع خیبر میں واقع الغضاد سیکٹر جیروبی چیک پوسٹ کے قریب 63.440کلو گرام چرس، ہیڈکوارٹر خیبر رائفل کے قریب 7 کلو گرام افیون، انڈس ہائی وے لکی مروت پر واقع پیذو بائی پاس کے قریب قدرت اللہ اور فتح اللہ ساکنان لکی مروت سے 4.8کلو گرام چرس اور شیخانو چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل سوارشہاب الدین سکنہ خیبرسے 1.270کلو گرام چرس برآمد کرلی
ادھراے این ایف پنجاب نے پنجاب رینجرز قصور کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں لاہور کے قریب واقع للوا پل پرعارف علی سکنہ لاہورسے 6کلو گرام ہیروئن،محمد راشد،محمد اسلم الیاس اچھو، محمد عمران اور محمد اعجاز الیاس جج ساکنان قصورسے 5.5 کلو گرام ہیروئن،راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب سو زوکی پک اپ میں سوار ضمیر خان سکنہ خیبر سے 20کلو گرام ہیروئن اور محمد عمران، محمد حسین ساکنان ضلع قصورسے 3.420کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی
اسی طرح اے این ایف بلوچستان نے ضلع چاغی کی تحصیل دالبدین میں واقع سرگل بائی پاس کے قریب لاوارث ذمیاد گاڑی سے200کلو گرام افیون،ریجنل ڈائریکٹوریٹ بلوچستان نے تحصیل و ضلع کوئٹہ کے علاقے کلی اگبرگ سے 1063کلو گرام افیون،چمن کچلاک روڈ پر زرعی کالج کے قریب ٹویوٹا کرولا کارمیں سوار عصمت اللہ اور عبدالناصرساکنان کوئٹہ سے120 لیٹرز ایسٹک اینہائیڈرائیڈ، ضلع کوئٹہ کے علاقے کلی نوہسار سے 664کلو گرام مارفین، جبل نور بس سٹاپ کوئٹہ کے قریب واقع مغربی بائی پاس روڈ پرموٹر سائیکل سوارعبدالرحیم سکنہ کوئٹہ سے 12 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔