اینٹی ٹینک میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

0
55

دمشق :ایک طرف شام کے مضافات میں لڑائی جاری ہے تو دوسری طرف شامی فورسز نے دمشق کے مضافات سے بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ پکڑ لیا ہے، اطلاعات کےمطابق شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں اینٹی ٹینک ٹاؤ میزائل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملنے کی خبردی ہے ۔ دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے کرد ڈیموکریٹک ملیشیا سے شام کے خلاف ترکی کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے، شامی فوج کے ساتھ مل جانے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دمشق سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقے القلمون میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود ان دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہوا ہے جن کا القلمون پر قبضہ تھا ۔

شام کی فوج، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں امریکا اور اسرائیل کے بنے ہوئے اسلحے اور گولے بارود کے برآمد ہونے کا اعلان کرچکی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شامی فوج اس بھاری اسلحے کی شناخت کررہی ہےکہ یہ کس مللک کا بنا ہوا ہے اور اس علاقے میں کیسے پہنچا ہے

Leave a reply