اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی، شہری سے رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار

0
39

اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی، شہری سے رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور اے نے پولیس اسٹیشن گڑھی شاہو کے اے ایس آئی کو گرفتارکر لیا

اے ایس آئی امتیاز کو شہری سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،ملزم نے درخواست دہندہ سے ایل سی ڈی،ٹی وی وغیرہ بھی رشوت میں لیے ،اینٹی کرپشن انکوائری میں ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہوئے

جوڈیشل ایکشن کی منظوری سے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 40/2019درج ہوا ،ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مفرور تھا

قبل ازیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی جعلسازی سے فروخت کروانے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے پتوکی میں تعینات تحصیلدار مجاہد ضیاء کو گرفتارکرلیا۔

تحصیلدار کے ساتھ ایف آئی آر میں نامزد پٹواری مقبول کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور ملزمان نے جعلسازی سے 50 کروڑ روپے مالیت کی اراضی سے مالکان کو محروم کردیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیلدار اور پٹواری نے موضع ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع 50 کروڑ روپے مالیت کی 64 کنال 19 مرلہ اراضی کی جعلی دستاویزات تیار کیں۔

ایک اور چھاپہ مار کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں بطور گواہ پیش ہونے والے ملزم محمد صدیق کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم صدیق 23 کنال 19مرلہ اراضی کی جعلی دستاویزات بنوانے والے ملزمان کے ساتھ بطور گواہ پیش ہوا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم صدیق نے اوورسیز پاکستانی کو کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سے محروم کرنے کے لئے جعلی دستاویزات کی تیاری کے لئے شہادت دی تھی۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ احمد اور سرکل آفیسر شاہد شریف گجر شامل تھے۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

Leave a reply