منجھے ہوئے اداکار انو کپور اپنے نئے پراجیکٹ کے نئے کردار پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ یہ نہ کرتے تو انہیں بہت زیادہ پچھتاوا ہوتا. رپورٹس کے مطابق سیریز کریش کورس میں انو کپور کا کردار بالکل نیا ہے اور روٹین سے ہٹ کر ہے .انو کپور کا دعوی ہے کہ ان کے مداحوں نے انکو کبھی بھی پہلے ایسے کردار میں نہیںدیکھا ہو گا بلکہ اداکار و میزبان نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر میں اس سیریز کا کردار نہ کرتا تو مجھے بہت زیادہ پچھتاوا رہتا. انو کپور نے کہا کہ میں نے
ہمیشہ مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں خود کو کامیاب بھی دیکھتا ہوں. جب میں نے کریش کورس کا سکرپٹ سنا تو مجھے لگا کہ اس قسم کی کہانیاں کم کم بنتی ہیں اور ایسی کہانی اور کردار کو چھوڑنا حماقت ہو گی لہذا میں نے ہاں کر دی. انو کپور نے مزید کہا کہ منیش ہری پرساد ک وجے موریا جیسے منجھے ہوئے لوگ اس پراجیکٹ کے ساتھ جڑے ہیں. مجھے امید ہے کہ یہ پراجیکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا اور میرا ویسے بھی ماننا ہے کہ چیز اچھی ہو تو شائقین خود بخوچ کھچے چلے آتے ہیں. یاد رہے کہ کریش کورس کا پریمیئر خصوصی طور پر ایمیزون پرائم پر 5 اگست سے ہوگا۔