انوپم کھیر جو کہ بالی وڈ کے بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ان کی فلم دا کشمیر فائلز گزشتہ برس سپر ہٹ ہوئی اس نے بھارت میں کافی اچھا بزنس کیا. اس فلم کو دادا صاحب فلم فیسٹیول میں بہترین فلم قرار دیدیا گیا ہے اور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے. اس فلم کےلئے انوپم کھیر سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں. فلم کو وویک اگنی ہوتری نے ڈائریکٹ کیا ہے ، اگنی ہوتری نے اس فلم کو ایوارڈملنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہیںدہشت گردی نے متاثر کیا. اس موقع پر انوپم کھیر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری فلم کو ایوارڈ ملا اور میرے کام کو بہت زیادہ سراہا گیا. انوپم کھیر
نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے مداحوں کے لئے ایسا پراجیکٹ کروں جو روٹین سے ہٹ کرہو ، اور میری خوش قسمتی ہے کہ ہر بار میں اس میں کامیاب بھی ہوجاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں سال ہا سال سے بالی وڈ کی خدمت کررہا ہوں اور میں مرتے دم تک کرتا رہوں گا. میرے مداح جب تک چاہیں گے تب تک میں کام کرتا رہوں گا.