فلم پٹھان جس نے باکس آفس پربہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میںبننے والی اس فلم سے ثابت ہو گیا ہے کہ اگر اچھی فلم بنی ہو تو شائقین سینما گھروں کا رخ ضرور کرتےہیں. فلم پٹھان کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا ہے کہ اچھی فلمیں بنا کر ہی شائقین کو سینما کی طرف واپس لایا جا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا ٹرینڈکسی بھی فلم پر اثر انداز نہیںہو سکتا .اگر اچھی بنی ہو گی فلم تو بائیکاٹ ٹرینڈ اپنی موت آپ مر جائے گا. انہوں نے کہا کہ پٹھان کو جس طرح سے لوگوں نے پذیرائی دی ہے اس کے بعد نہ صرف بائیکاٹ ٹرینڈ چلانے والوں کی ھوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ بائیکاٹ ٹرینڈ نے دم توڑ دیا ہے. انوپم نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے بعد شائقین کا سینما آنے کا
رجحان بالکل ختم ہو گیا تھا لہذا ان کو سینما گھروں میں واپس لانے کے لئے اچھی اور ان کے مزاج کے مطابق فلمیں بنانا درکار ہے جس میں پٹھان کامیاب ہو گئی ہے. یاد رہے کہ پٹھان ابھی تک کی اس سال کی سب بڑی ہٹ ہے اور شاید اس فلم کا ریکارڈ اگلے کئی سال تک نہ ٹوٹ سکے. اس فلم کی کامیابی نے بالی وڈ کی ڈوبتی نئیا کو آسراء دیا ہے.