بالی وڈ کی معروف گلوکارہ انورادھا پوڈوال نے کپل شرما کے شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل نام الکا ہے اور ہم میںرواج ہے کہ شادی کے بعدہمارا نام تبدیل ہو تا ہے، تو شادی کے بعد میرا نام تبدیل ہوا الکا سے انورادھا پوڈوال رکھ دیا گیا، دنیا کے لئے تو میرا نام انورادھا پوڈوال رہا لیکن آج تک میرے گھر میں مجھے الکا ہی کہتے ہیں، کبھی کسی نے مجھے انورادھا نہیں کہا ، وہ آج بھی مجھے الکا کہہ کر پکارتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انورادھا نام بھی اچھا ہے الکا بھی اچھا ہے ، فرق یہ ہے کہ میرے پاس جو شہرت ہے وہ انورادھا پوڈوال کے نام سے ہے. انہوں نےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سارے گلوکاروں کے ساتھ گایا بہت اچھا لگا،
لیکن ادت نارائن کے ساتھ گانے کا تجربہ اس لئے بھی خوشگوار رہا ہے کیونکہ یہ کام کے دوران بہت ہنساتے ہیں اور اچھا ماحول بنا کر رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ”میںیہ مانتی ہوں کہ فلم عاشقی نے میرے کیرئیر کی ڈگر کو بدل ڈالا لیکن بھجن گانا بھی میری پہچان ہیں، اور مجھے خوشی ہے کہ لوگ مجھے بھجن گانے کی وجہ سے بھی بہت پیار کرتے ہیں.”