فلمساز انوراگ کیشپ نے مودی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا

0
41

فلمساز انوراگ کیشپ بھی مودی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا

ممبئی: بھارت کی اندرونی صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہے اوربھارت سخت احتجاجی تحریکوں کی زد میں ہے

اس کی وجہ مودی سرکارکی جانب سے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں نافذ کیے گئے شہریت کے متنازع قانون اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا پر آرایس ایس کے غنڈوں کے حملے کیخلاف احتجاج جاری ہے

اب بالی وڈ کی مشہورشخصیات بھی مودی سرکارکے ان نفرت انگیزاقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں ان میں سے ہی بالی وڈ کے نامور ہدایت کار وفلمساز انوراگ کشپ بھی ہیں جنھوں نے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نظم پڑھ کرمودی سرکار کے جارحانہ اقدام کے خلاف اپنا منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا ہے

مودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں ہرطرف ریلیاں مظاہرے اور احتجاج ہی احتجاج نظرآرہا ہے

نئی دہلی کی جواہرلعل یونیورسٹی میں انتہاپسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے حملے کوکئی روز گزرنے کے باوجود کسی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا اور تشدد کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں

Leave a reply