بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کشپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ کو چھوڑنے کا سوچ لیا تھا اور میں نے بلکہ سمجھ لیں کہ بالی وڈ کے لوگوں سے رابطہ کرنا بھی چھوڑ دیا تھا ، میں دو سال تک بالی وڈ کی نیگیٹیویٹی کا شکار رہا ، اس چیز نے مجھے بہت زیادہ ڈسٹرب کیا، میں نے اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ مشورہ کیا اور ان کو بتایاکہ بالی وڈ میں بہت زیادہ نیگیٹویٹی ہے میں اس سے دور جانا چاہتا ہوں ، اور یہ چیز میرے دماغ پر اب اثر انداز ہو رہی ہے. اس پر میرے دوستوں نے مجھے سیریس مشورہ دیا جس پر میں قائل بھی ہو گیا تھا.
اور وہ سیریس مشورہ تھا کہ ”میں بالی وڈ انڈسٹری چھوڑ کر ملیالم انڈسٹری کے لئے فلمیں بنائوں ” ان فلموں کے لئے کام کروں وہاں ایسی صورتحال کافی کم ہے، میرے دوستوں نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح پریشان رہے تو آپ کی زہنی صحت اور کام دونوں متاثر ہوں گے اور ایسا ہوا دو سال تک میںکوئی کام ہی نہ کر سکا. یاد رہے کہ انوراگ کشپ کا شمار بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریبا تمام سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا اور شہرت سمیٹی.