بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی کی تصاویر میڈیا کے سامنے نہیں‌لاتے. اگر کوئی فوٹوگرافر ان کی تصویر بنانے کی کوشش کرے تو اسکو اچھا خاصا ڈانٹ دیتے ہیں. حال ہی میں بھی ایسا ہوا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں دہلی ایر پورٹ پر پہنچے. جیسے ہی یہ دونوں ائیر پورٹ پر پہنچے میڈیا نے ان کی تصاویر بنانی شروع کر دیں . انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو سٹرولر میں ڈال رکھا تھا ایک فوٹو گرافر نے بچی کی وڈیو بنانے کی کوشش کی تو انوشکا نے انہیں منع کر دیا تو فوٹوگرافر نے کہا کہ میں صرف تصویر بنا رہا ہوں. انوشکا شرما کا فوٹو گرافر کو وڈیو اور تصویر بنانے سے منع کرنے کا انداز نہایت ہی غصے والا تھا. ان کی یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا

انوشکا شرما کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ اداکارہ کو ایسا نہیں‌کرنا چاہیے. یاد رہے کہ انوشکا شرما کی بیٹی جب سے اس دنیا میں آئی ہے وہ اسے کسی ایونٹ میں نہیں لاتیں اورایک آدھ بار ایسا ہوا کہ کسی میگزین کے رپورٹر نے ان کی بیٹی کی تصویر شائع کر دی تو انوشکا نے سخت برا منایا اور تنہبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو. صرف انوشکا ہی نہیں بہت سارے فنکاروں کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصویر جلدی جاری نہیں کرتے.

Shares: