پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف مزاح نگار،ڈرامہ نگار اور شاعر انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے انور مقصود کے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔
اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے اب ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ان کے گھر والوں کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا-
واضح رہے کہ انور مقصود کو آخری بار رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہونے والی 13 ویں عالمی اردو کانفرنس میں دیکھا گیا تھا۔








