مزید دیکھیں

مقبول

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی...

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں...

ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبلوچستان میں...

انوارالحق کاکڑ،نگران وزیراعظم،صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انوارالحق کو نگران وزیراعظم پاکستان مقرر کر دیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں،

انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملکر کیا تھا، دونوں‌ نے سمری پر دستخط کر کے صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اب صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں،

بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا،انوارالحق کاکڑ
انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم مقرر ہونے پر ابتدائی پیغام میں کہا ہے کہ بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا،نگران وزیراعظم نامزد کرنے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا شکریہ،

انوار الحق کاکڑ کے لئے پروٹول وزیر اعظم ہاوس سے روانہ ہوگیا ،انوار الحق کاکڑ کا آٹو کیڈ وزیر اعظم ہاوس سے منسٹر انکلیو روانہ ہوا،سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف کو کل گارڈ آف آنر دیا جائے گا ،شہباز شریف آج مریم اورنگزیب کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں، انہوں نے راجہ ریاض کے ساتھ ملکر دستخط کئے تھے اور فوری وزیراعظم ہاؤس سے نکل آئے تھے،

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا،سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی،انوار الحق کاکڑ 2018ء سے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے،

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کہتے ہیں کہ انوار الحق کاکڑ صاحب نہ صرف سیاستدان ہیں بلکہ کچھ لوگ اُنکو دانشوروں میں بھی شامل کرتے ہیں، انوار الحق کاکڑ کا نام سامنے آنے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہوگئیں، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو انوارالحق کاکڑ کے ان کیساتھ بھی اچھے تعلقات تھے، اس سرکل میں شامل تھے جن سے عمران خان بلوچستان کے معاملات پر بات چیت کیا کرتے تھے، ایسی خوبی ہے کہ پی ٹی آئی سمیت سب پارٹیوں سے اچھے تعلقات ہیں ، انوارالحق کی کوشش ہو گی کہ نگران حکومت سے کوئی ایسا تاثر نہ ملے کہ ان کی کابینہ میں کسی ایک پارٹی کا اثر و رسوخ ہو، انوار الحق کاکڑ کو جن لوگوں نے نگران وزیراعظم بنایا ہے ،اب تک ان کا نام مثبت طور پر لیا جا رہا ہے منفی لیں گے تو زیادہ سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کے قریبی بندہ کہہ دیں گے ان کے صوبے سے بہت مسائل ہیں لیکن یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہوگا، ان کا مینڈیٹ الیکشن کرانا ہوگا، معاشی پالیسیاں جاری تو رہیں گی لیکن یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہوگا وہ وزیراعظم بھی ہوں گے ، آئینی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے لیکن جو تعیناتیاں دو اڑھائی ماہ میں ہوچکی ہیں اب نئی تعیناتیوں پر بھی پابندی لگ چکی ، ایسی صورتحال میں اثر ورسوخ شہبازشریف اور اسحا ق ڈار کا ہی ہوگا،سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ انوار الحق نے ہمیشہ ریاست پاکستان کی ترجمانی کی ہے اور ریاست کے ساتھ کھڑے رہے ہیں

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ حالات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ بہترین انتخاب ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan