آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں-
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپک دوڑ کی ویڈیو شیئر کی ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو ریس میں گرنے کے باوجود اپنی کوشش برقرار رکھتے ہوئےجیتتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ: "آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں"۔
pic.twitter.com/a7UnCvnwSR— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
وزیر اعظم نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لئے معنی خیز پیغام جار ی کیا لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں-
پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کو سب امیدوار قبول کریں گے وزیر اعظم عمران خان
انہوں نے کہا کہ اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ "آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں”۔
وزیر اعظم کی اس ٹوئٹ پر صحافی احتشام الحق نے کہا کہ خان صاحب، بہت شکریہ ایک اچھی مثال دی ہے آپ نے لیکن اگر کوئی دوڑ میں ہے ہی نہیں تو پھر ہار جیت کیسے ہوگی؟ –
بھارت خود ساختہ جھوٹ گھڑنے اور حیلے بہانے تراشنے سے باز رہے ترجمان دفتر خارجہ
خان صاحب، بہت شکریہ ایک اچھی مثال دی ہے آپ نے لیکن اگر کوئ دوڑ میں ہے ہی نہیں تو پھر ہار جیت کیسے ہوگی؟ اس کیلۓ ہمیں پہلے ہمیں دوڑ میں شامل ہونا پڑے گا۔ سکول اور کالج لیول پر بچوں کو گراونڈز میں ٹریننگ دینی پڑے گی اور اولمپکس کمیٹی کو فنڈ کرکے ایک اچھے سربراہ کو بٹھانا چاہیے۔
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) August 8, 2021
احتشام الحق نے کہا کہ اس کیلئے ہمیں پہلے ہمیں دوڑ میں شامل ہونا پڑے گا۔ سکول اور کالج لیول پر بچوں کو گراونڈز میں ٹریننگ دینی پڑے گی اور اولمپکس کمیٹی کو فنڈ کرکے ایک اچھے سربراہ کو بٹھانا چاہیے۔