گنے کی فی من قیمت مقرر اور یکم اکتوبر سے شوگر ملز چلانے سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے مگر قیمت تاحال مقرر نہیں کی گئی، کین کمشنر نے کہا کہ بورڈ کی میٹنگ میں جلد ہوگی جس میں قیمت مقرر کردی جائے گی،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ صرف میٹنگ ہی کرتے ہیں یا کوئی کام بھی کرتے ہیں ؟ ایک ہفتہ میں کرشنگ شروع کرائیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، کین کمشنر نے کہا کہ تیس نومبر تک قیمت مقرر کرنے کا وقت ہے ، مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ کوئی مہلت نہیں ملے گی آپ کے سربراہ کو بلائیں گے یہاں ،
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی فیصلہ جاری کریں گے جس کو حکم دینا ہوگا دیں گے، درخواست گزار نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے تباہی سے فصلیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں ،خاص طور پر چاول ،مکئی کی فصل تباہ ہوچکی ہیں اسی صورت حال میں سندھ حکومت نے گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے ،گندم کی بوائی سیلاب کا پانی نکلنے کے بعد شروع کی جائے گی ،گنے کی فصل تیار ہے مگر اسکی قیمت مقرر نہیں کی جارہی ہے نا ہی شوگر ملز چلانے کا کوئی نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے،قانون کے مطابق سندھ میں یکم اکتوبر کو شوگر ملز چلانی ہیں لیکن اس سے پہلے گنے کی قیمت مقرر کرنی ہوتی ہے ،سندھ حکومت کو فوری گنے کی قیمت مقرر کرنے اور شوگر ملز چلانے کا حکم دیا جائے ،