وزیر اعظم نے ہزارہ کمیونٹی کو اہم پیغام دے دیا

0
45

آپ میتوں کی تدفین کریں ، وزیر اعظم نے ہزارہ کمیونٹی کو اہم پیغام دے دیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرچکے، آپ شہدا کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، وزیراعظم کے آنے سے مشروط کر کے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، ڈھائی سال سے ڈاکوؤں کا ٹولہ حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔

سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے، جتنا ظلم ہزارہ کمیونٹی پر ہوا پاکستان میں کسی پر نہیں ہوا، ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، نائن الیون کے بعد ہزارہ کمیونٹی کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، بھارت پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مچھ واقعہ افسوسنا ک ہے ، مزدوروں کو بےدردی سے قتل کیا گیا۔ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہے۔

فرقہ واریت پھیلانے کےلیے دشمن سازش کر رہا ہے۔ مچھ سانحہ ہوا تو وزیرداخلہ کو کوئٹہ جانے کے کی ہدایت کی۔ خفیہ اداروں نےحالیہ دنوں میں دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب متاثرین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شہدا کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں جس میں حکومت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی درخواست کی تھی کہ میتوں کو دفنا دیں میں ہزارہ برادری سے ملنے ضرور آؤں گا۔

وزریراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ ہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔

Leave a reply