بھارتی عالمی شہرت یافتہ رئیلٹی شو بگ باس 14 کے میزبان اور سپراسٹارسلمان خان نے اداکارہ نِکی تمبولی کو غیر مناسب رویے پر کھری کھری سنادی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 14 کا ایک پرومو سامنے آیا ہے جسمیں سلمان خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ 24 سالہ اداکارہ نکی تمبولی سے کہا کہ آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے۔

تازہ قسط میں سلمان خان نے نکی تمبولی کو بگ باس کے گھر میں موجود دیگر افراد کے ساتھ نامناسب رویے پر سرزنش کی اور خوب ڈانٹا۔

سلمان نے بھارتی اداکارہ سے کہا کہ گھر کے لوگوں سے آپ کا جو رویہ ہے اس سے آپ نے ہر ایک کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ آپ کی پرورش پر انگلی اٹھائے۔

سلمان خان کے یہ لفظ بلاواسطہ طور پر اداکارہ کے والدین سے متعلق تھے کہ جنہوں نے اداکارہ کی پرورش کی ہے۔

انہوں نے بگ باس کے گھر میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شو کے ناظرین نکی تمبولی کو ایک بدتمیز اور نااہل شخص کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔

سلمان خان نے اس موقع پر نکی تمبولی کی حمایت کرنے والی روبینہ دلائک کو بھی سرزنش کی اور کہا کہ وہ بگ باس کے گھر میں ہر ایک کی توہین کرنے میں معاون ہیں۔

سلمان خان نے نکی کو وارننگ دی کہ یہ آخری موقع ہے آپ کے پاس اپنے رویئے اور عمل کو درست کرنے کا، اب کی بار یہ انداز گفتگو نہیں چلے گا۔

اس دوران نکی تمبولی نے اپنے رویئے کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ وہ صرف ردعمل میں غصے کا اظہار کرتی ہے۔

سلمان خان نے راکھی ساونت کی دل آزاری کرنے والے ابھینیو شکلا کی بھی کلاس لے لی۔

سلمان خان کے سخت رویے پر بگ باس کے گھر میں موجود ابھینیوشکلا پریشان ہوگئے انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ شو چھوڑنے کو تیار ہیں۔

سیف علی خان نے پہلی بار خاندانی محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی اجازت کیوں دی

 

مجھے اپنا مقام اور عزت بنانے میں 34 سال لگے سلمان خان

Shares: