بریسٹ کینسرجیسے موذی مرض کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ اٰن کے بُرے دنوں میں اُن کے ہرایک چاہنے والے نے انہیں بے مثال امید اور طاقت دی ہے
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے ایک سفید رنگ کے چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی جس پر کالے رنگ سے انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے نادیہ کینسر سے لڑنے والی ننجا اور اُس کے ساتھ ہی چائے کے کپ پر معروف کارٹون کردار ننجا کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔
All of you… Your love, comments, words of support,overwhelm me. I read them & I smile through tears.
I am so grateful for all of you.
I do not have the energy to answer each one of you individually but each of you has given me unparalleled hope and empowered me.
All my love pic.twitter.com/ZflxBfCbyA
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 28, 2020
نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی نیک تمناؤں اور دُعائیہ پیغامات کے لیے شکریہ ادا کیا –
نادیہ جمیل نے لکھا کہ آپ سب کی میرے لیے بے انتہا محبت، تبصرے اور حمایتی الفاظ ہمیشہ مجھے خوش کردیتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے چاہنے والوں کے تمام پیغامات پڑھتی ہوں اور پھر آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے مُسکرا دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کو انفرادی طور پر جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتی ہوں لیکن آپ میں سے ہر ایک نے مجھے بے مثال امید دی ہے اور مجھے بااختیار بنایا ہے۔








