اہم قومی مسائل پر اے پی سی، شیڈول میں تبدیلی،نئی تاریخ آ گئی

0
39
zardari , shehbaz , fazal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اہم مسائل پر مشاورت کے لئے بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ بدل دی گئی، اے پی سی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی اب سات فروری کی بجائے جمعرات نو فروری کو ہو گی، اے پی سی میں دہشتگردی کے خاتمے اورمعاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا اے پی سی کے شیڈول میں تبدیلی وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات کے باعث کیا گیا. اے پی سی میں تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تا ہم ابھی تک تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا،

اے پی سی میں پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اے پی سی میں ملکی معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو لے کر اہم فیصلے کئے جائیں گے،

وفاقی وزیر اطلاعات، ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیزکانفرنس 7 کے بجائے9 فروری جمعرات کو ہوگی آل پارٹیزکانفرنس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے، دہشتگردی اوردرپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی،

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد روانگی ملتوی ہو گئی ہے،وزیراعظم نے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہونا تھا،وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاون میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں شہبازشریف سے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھرکی ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور پارٹی کاضلعی صدر بننے پر مبارکباد دی،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

Leave a reply