ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ کی صدارت میں مہنگائی کے خلاف محکمہ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سبزہ زارمیں اجلاس منعقد،اجلاس میں تمام تنظیمی عہدیداروں وکارکنوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطاآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔ غریب طبقہ کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ آج مہنگائی کے باعث عوام کودووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اورمہنگائی کا سدباب کرے ۔انہوںنے کہاکہ اگرحکومت نے غیرملکی آقائوں کے اشارے پر ملک کو گروی رکھ دیاہے اورملکی سالمیت کا سوداکررہے ہیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔اس موقع پرآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ نے کہاکہ نگران صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ عرصہ دراز سے التواء کاشکار کلرکس اپ گریڈیشن کویقینی بنائے اوراس سلسلے میں آنے والی رکاوٹوں کو فی الفور دورکیاجائے اورتاخیری ہتھکنڈوں سے باز رہاجائے ۔

Shares: