رحیم یارخان( )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابدنے کہاہے کہ آج پھر ہماری قوم کو 1965ء والے قومی جذبہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے ملک اور قوم پر پڑنے والی ہر بری نظر کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکے۔مختلف محکمہ جات کے ملازمین واہلکاران سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ کم عددی حیثیت اور کم جنگی وسائل کے باوجود اپنے سے دس گنا بڑی فوج کومیدان جنگ میں زیر کرنا صر ف اور صرف پاکستانی افواج ہی کا کمال تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج جب بھی میدان جنگ میں اتریں تو دشمن پر قہر بن کر ٹوٹیں جو اللہ کے سپاہیوں کا ہی خاصہ ہے،چوہدری بوٹاعابدنے کہا ہے کہ اگر ہم متحد ہو گئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری طرف میلی نگاہ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔اس موقع پرعبدالرزاق بلوچ‘ حسن چوہدری‘ سرداراحمدسیف ببر‘ وقارنیازی‘ تنویرالحسن شاکر‘ راناقاسم‘ جام اعجاز‘ عبدالجبارچوہدری‘ چوہدری مقبول‘ حسنین اقبال ملک‘ سرورثانی‘ مقبول احمدچوہدری‘ چوہدری منیرودیگرموجودتھے۔

Shares: