توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا گیا
0
41
Tosha Khana

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی کی توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر جمعہ کو سماعت کریں گے۔

جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ فیصلے کےخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی ہے، ہائیکورٹ کی جانب سے اپیل اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے اور رجسٹرار کی جانب سے عائد اعتراض میں کہا گیا تھا کہ اپیل واپس لینے کی درخواست پہلے بھی زیر التوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کرنے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا

جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کر تے ہوئے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
تاہم عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا تھا کہ قائم علی شاہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں ہر کیس میں سزا معطل ہو، ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائی کورٹ کی صوابدید ہے جبکہ عدالت نے کہا کہ اس کیس میں دی گئی سزا کم دورانیے کی ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ درخواست گزار سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا حقدار ہے۔

Leave a reply